اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور لاجسٹک نے ملک میں حالیہ واقعات پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے صبر و تحمل کے ساتھ عوامی مطالبات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے.
ان خیالات کا اظہار بریگیڈیر جنرل 'امیر حاتمی' نے پیر کے روز تہران میں وزارت دفاع کے اعلی حکام کے ساتھ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا.
انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے گزشتہ چار دہائیوں سے یہ بات ثابت کی ہے کہ وہ ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کرتی ہے.
بریگیڈیر جنرل حاتمی نے کہا کہ دشمنوں کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران میں بدامنی اور عدم استحکام کو ہوا دینا ہے لہذا عوامی اتحاد اور قومی یکجہتی کے ساتھ اغیار کی سازشوں کو ناکام بنادیں.
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر عالمی سامراج اور ملک دشمن عناصر قوم اور مظاہرین کے درمیان تنازعات پیدا کرنے کے خواہاں ہیں.
ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت قوم کے مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے تاہم قومی مطالبات کو پورا کرنے کا سب سے بہترین طریقہ امن، سلامتی اور باہمی اتحاد کو قائم کرنا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲